صفحات

واٹس ایپ کے 7 بہترین خفیہ فیچرز


واٹس ایپ کے راز

واٹس ایپ کے 7 بہترین خفیہ فیچرز 

واٹس ایپ دنیا کی بہترین سوشل شیئرنگ ایپ بن چکی ہے، اس کے استعمال کرنے والوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، آج کے دور میں شاید کوئی بھی ایسا شخص ہو جو موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت ہونے کے باوجود بھی واٹس ایپ یوز نہ کرتا ہو لیکن واٹس ایپ میں بہت سے فیچر ایسے بھی ہیں جوکہ بیشتر لوگ نہیں جانتے۔
اس پوسٹ میں آپ واٹس ایپ کے ایسے ہی 7 کمال کے فیچر کے بارے میں جانیں گے جو شاید آپ پہلے سے نہیں جانتے ہونگے، انہیں جان کر آپ کا واٹس ایپ یوز کرنے کا experiance مزید بڑھے گا اور آپ مزید بہتر انداز میں واٹس ایپ کو انجوائے کرسکیں گے۔

واٹس کے 7 کمال کے راز

1: واٹس ایپ براڈ کاسٹ
آپ نے کوئی اہم میسج لکھا ہے اور آپ وہ میسج واٹس ایپ پر اپنے تمام دوستوں کو سینڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیچر آپکےلیے بہت ہی کارگر ہے، اس کی مدد سے آپ واٹس ایپ کے تمام روابط پر اپنا میسج صرف ایک کلک پر سینڈ کرسکتے ہیں۔ اگر ”واٹس ایپ جی بی“ استعمال کرتے ہیں تو اسی طرح آپ ایک ہی وقت میں اپنا میسج واٹس ایپ کے تمام گروپ میں بھی بھیج سکتے ہیں۔
اس کےلیے آپ ”تین ڈاٹ“ پر کلک کریں، ”نیو براڈ کاسٹ“ پر کلک کریں، یہاں سے اپنے تمام روابط سلیکٹ کرکے ٹک کے نشان پر کلک کریں۔ آپ کا ایک عدد براڈ کاسٹ تیار ہے، اب آپ نے جو بھی میسج سینڈ کرنا ہو اسی براڈ کاسٹ میں لکھیں اور سینڈ کردیں یہ آپ کے تمام دوستوں کو سینڈ ہوجائے گا۔

2: واٹس ایپ چیٹ بیک اپ
جب آپ وائی فائی یا ڈیٹا کنکشن آن کرتے ہیں، اس وقت آپ کے واٹس ایپ چیٹس آٹومیٹکلی گوگل ڈرائیو میں بیک اپ ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس سے آپ کا بہت سارا ڈیٹا ضائع ہوجاتا ہے اور آپ کا ڈیٹا بنڈل ختم ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگتی۔ آپ نے واٹس ایپ میں چیٹس کو بیک اپ ہونے سے روکنا ہے تاکہ آپ کا ڈیٹا بنڈل جلدی ختم نہ ہو۔
اس کے لیے آپ ”تین ڈاٹ“ پر کلک کریں، ”سیٹنگ“ میں جائیں، ”چیٹس“ پر کلک کریں، ”چیٹس بیک اپ“ اور ”بیک اپ ٹو گوگل ڈرائیو“ کے آپشن پر کلک کریں، یہاں سے ” نیور“ سلیکٹ کریں۔
اگر آپ خود اپنے چیٹس کا بیک اپ لینا چاہتے ہیں تو ” بیک اپ “ پر کلک کریں۔

3: آٹو میڈیا ڈاٶن لوڈ
آپ کے واٹس ایپ پر جتنے بھی ملٹی میڈیا میسج ( امیج، ویڈیو، ڈاکومنٹ، آڈیو ) آتے رہتے ہیں، ساتھ میں وہ آٹو میٹیکلی ڈاٶن لوڈ ہوجاتے ہیں جس سے نہ صرف وہ آپ کے سٹوریج میں جگہ گھیر رہے ہوتے ہیں بلکہ اس سے آپ کا بہت سارا ڈیٹا ضائع ہوجاتا ہے۔ آٹو میڈیا ڈاٶن لوڈ  کو ڈیسیبل کرنے کےلیے سب سے پہلے ” تین ڈاٹ “ پر کلک کریں، ” سیٹنگ “ میں جائیں، ” ڈیٹا اینڈ سٹوریج یوزیج “ پر کلک کریں، یہاں پر تین آپشن ( When Using Mobile Data, When Connected on Wifi, Data Roaming) نظر آئیں گے۔ آخری آپشن( Dat Roaming ) پر پہلے سے ہی ”نو میڈیا“ ہوگا، آپ نے پہلے دو آپشن پر بھی ” نو میڈیا “ سلیکٹ کرنا ہے۔

 4: بلیو ٹک
آپ کو کوئی دوست واٹس ایپ پر میسج سینڈ کرتا ہے اور آپ اسے پڑھتے ہیں تو اس کے پاس ”بلیو ٹک“ آجاتا ہے جس سے آپ کے دوست کو پتا چل جاتا ہے کہ آپ نے وہ میسج پڑھ لیا ہے۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ میسج بھی پڑھ لیں اور بھیجنے والے کو اس کا پتا بھی نہ چلے کہ آپ نے وہ میسج پڑھ لیا ہے۔
اس کےلیے آپ ” تین ڈاٹ “ پر کلک کریں، ”سیٹنگ“ میں جائیں ” اکاٶنٹ “ اور ” پرائیویسی “ پر کلک کریں۔ یہاں پر سب سے نیچے "Read receipts " ہوگا،  آپ اس پر چیک مارک لگا دیں۔ اب بلیو ٹک نہیں آئے گا اور کسی کو پتا بھی نہیں چلے گا آپ نے اس کا میسج پڑھ لیا ہے یا نہیں۔
ضرور پڑھیں: فیس بک میسنجر کے 5 بہترین خفیہ فیچر
5: لاسٹ سین
کوئی بھی بندہ آپ کے واٹس ایپ کنورسیشن کو اوپن کرتا ہے، آپ کے ”لاسٹ سین“ کو دیکھ کر اسے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ آخری بار کب، کس تاریخ اور کس وقت ایکٹیو تھے۔ آپ چاہتے ہیں کہ کسی کو بھی پتہ نہ چلے کہ آپ کس وقت ایکٹیو ہوتے ہیں۔
اس کےلیے آپ ”سیٹنگ“ میں جائیں، ”اکاونٹ“ پر کلک کریں، ” ”پرائیویسی“ اور ”لاسٹ سین“ پر کلک کریں۔ یہاں پر آپ کو تین آپشن شو ہونگے: "No Body, Everyone, My Contact" آپ نے ”نوباڈی“ کو سلیکٹ کرنا ہے۔ اب کوئی بھی آپ کا لاسٹ سین نہیں دیکھ پائے گا۔

6: کسٹم سائز ایموجی
واٹس ایپ پر آپ کسی دوست یا رشتہ دار کو ایموجی سینڈ کرتے ہونگے، وہ بہت چھوٹے سائز میں سینڈ ہوتی ہوگی لیکن آپ چاہیں تو اسے (ڈونکی سائز) بہت بڑا کرکے بھی سینڈ کر سکتے ہیں۔
اس کےلیے آپ اپنے دوست کا کنورسیشن اوپن کریں جسے آپ ایموجی بھیجنا چاہتے ہیں، کیمرے کے ” آئیکون“ پر کلک کریں، کیمرے پر انگلی رکھ کر "Capture" کریں، ٹاپ پر موجود ”ایموجی کے آئیکون“ پر کلک کریں، جو ایموجی آپ سینڈ کرنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں، اب انگلیوں کی مدد سے اسے زوم کریں جتنا بڑا آپ کرنا چاہتے ہیں اور نیچے جو لکھنا ہے لکھ کر سینڈ کردیں۔ لیجئے! ڈونکی سائز..... سوری!! فل امیج سائز ایموجی آپ کے دوست کو سینڈ ہوچکی ہے۔

7: کلیئر آل واٹس ایپ چیٹس 
 آپ نے واٹس ایپ پر گروپ جوائن کر رکھے ہونگے، آپ کے واٹس ایپ پر بہت سارے میسیجز آتے ہونگے اور آپ کا واٹس ایپ میسیجز سے بھر جاتا ہوگا جس کی وجہ سے واٹس ایپ یوز کرتے وقت آپ کا موبائل سست رفتار سے چلنے لگتا ہوگا یا گرم ہونے لگتا ہوگا۔ اس کےلیے آپ کو اپنے چیٹس کلیئر کرنے پڑتے ہونگے لیکن آپ ایک ایک چیٹ کو کلیئر یا ڈیلیٹ کریں تو آپ بہت وقت لگ جائے۔ واٹس ایپ کے اس فیچر کی مدد سے آپ چند سیکنڈ میں اپنے تمام چیٹس کلیئر کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے ”سیٹنگ“ میں جائیں، ”چیٹس“ پر کلک کریں، ”چیٹ ہسٹری“ میں جائیں، ”کلیئر آل چیٹس“ اور ”کلیئر آل میسیجز“ پر کلک کریں۔ لیجئے! واٹس ایپ پر آپ کے تمام میسیجز ڈیلیٹ ہوچکے ہیں۔