صفحات

فیس بک میسنجر کے 5 بہترین خفیہ فیچر



فیس بک میسنجر! نام تو سنا ہی ہوگا او نہیں یار!! آپ تو اسے یوز بھی کرتے ہونگے، کون ہے جو آج کے دور میں فیس بک یوز نہیں کرتا، جو فیس بک یوز کرتا ہے وہ میسنجر تو یوز کرتا ہی ہے اور جو میسنجر یوز کرتا ہے ضروری نہیں کہ وہ ٹھرک 😄😄 بھی کرتا ہو۔ ویسے ٹھرک اور میسنجر کا چولی دامن کا ساتھ ہے اسی میسنجر کا استعمال کرتے ہوئے تو آپ لوگ لڑکیوں کو ہیلو، ہائے، آئی لو یو بول رہے ہوتے ہیں یہ نہیں جانتے کہ پردے کے پیچھے کوئی لڑکی نہیں، آپ کا بھائی بیٹھا ہے بالکل آپ کے جیسا ٹھررررکی..... سوری!! کیا کریں یار یہ ٹیک کا ٹاپک بہت بورنگ ہوتا ہے اس میں کچھ مرچ مصالہ شامل نہ کیا جائے تو بندے کا بوریت سے برا حال ہوجاتا ہے۔
نوٹ: یہاں پر لفظ ”آپ لوگ“ صرف ٹھرکیوں کےلیے استعمال کیا گیا ہے۔۔ معززین سے معذرت!

ضروری بات: یاد رکھنا!! ہمارے پیارے نبی محمد مصطفٰیؐ نے کافر کی بیٹی کے سر پر اپنی چادر مبارک رکھ کر امت کو بتادیا تھا کہ عورت کی ہمیشہ عزت کرنا، وہ کافر کی بیٹی ہی کیوں نہ ہو۔

اس پوسٹ میں آپ فیس بک میسنجر کے ٹاپ 5 خفیہ فیچر کے بارے میں جانیں گے جو شاید آپ پہلے سے نہیں جانتے ہونگے اور انہیں جاننے کے بعد انشاءاللہ آپ مزید بہتر انداز میں میسنجر کو انجوائے کرسکیں گے۔

فیس بک میسنجر کے 5 بہترین فیچر

1: میسنجر سیکرٹ کنورسیشن
میسنجر پر آپ کسی دوست سے خفیہ چیٹ کرنا چاہتے ہیں؟ اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا میسج اس کے علاوہ کوئی دوسرا نہ پڑھ سکے؟ اس کےلیے آپ  سیکرٹ کنورسیشن کا استعمال کریں۔
سب سے پہلے اپنے دوست کا کنورسیشن اوپن کریں، ٹاپ پر موجود (i) پر کلک کریں، گو ٹو کنورسیشن میں جائیں، اپنا میسج ٹیپ کریں، ساتھ میں موجود کلاک کے آئیکون پر کلک کرکے ٹائم سیٹ کریں اور سینڈ کردیں۔
وہ آپ کا میسج ریڈ کرے گا اس کے بعد آپ نے جو ٹائم سیٹ کیا ہے وہ پورا ہونے پر آپ کا میسج گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہوجائے گا۔

2: میسنجر گیمز
میسنجر پر آپ اپنے دوستوں کے ساتھ لائیو گیم بھی کھیل سکتے ہیں اس کےلیے آپ اپنے دوست کا کنورسیشن اوپن کریں، ایموجی میں جائیں، جو گیم آپ کھیلنا چاہتے ہیں اس کی ایموجی سینڈ کریں۔ مثال کے طور پر آپ فٹ بال کھیلنا چاہ رہے ہیں تو اس کی ایموجی سینڈ کریں، سینڈ ہوجانے کے بعد اس پر ڈبل ٹیپ کریں۔ گیم سٹارٹ ہوجائے گی اور آپ جتنے پوائنٹ کریں گے، آپ کے دوست کو بھیج دیے جائیں گے۔

3: میسنجر بارکوڈ سکین
میسنجر پر آپ کو کسی دوست کا کنورسیشن سرچ کرنے پر بھی نہیں مل رہا تو آپ بارکوڈ سکین کرکے اس کا کنورسیشن اوپن کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے اپنے دوست کا بار کوڈ لے کر گیلری میں سیو کریں، میسنجر اوپن کریں، ٹاپ پر موجود پروفائل آئیکون پر کلک کریں، یہاں پر آپ کا اپنا بار کوڈ شو ہوگا اس پر کلک کریں، ”سکین کوڈ“ پر کلک کریں، کیمرہ اوپن ہوگا اور نیچے ایک سائیڈ میں ڈاٹ کی صورت میں مینوبار ہوگا اس پر کلک کریں اور گیلری سے اپنے دوست کا بارکوڈ چوز کریں۔ بارکوڈ سکین ہوتے ہی اس کا کنورسیشن اوپن ہوجائے گا۔

4: نک نام چینج
میسنجر پر آپ کسی کا نام چھپانا چاہتے ہیں تو آپ اس کا نک نام تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس کےلیے اس کا کنور سیشن اوپن کریں، (i) پر کلک کریں، "Nick Names" پر کلک کریں،یہاں پر آپ کو دو نام شو ہونگے ایک آپ کا اپنا اور دوسرا اس کا جس کا نام آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں، اب اس کے نام پر کلک کرکے آپ اس کا نک نام تبدیل کردیں ہیں۔ اب اس کے کنور سیشن میں یہی نام شو ہوگا جو آپ نے یہاں پر لکھا ہے اور اس کو بھی پتہ چل چائے گا کہ آپ نے اس کا نک نام تبدیل کیا ہے۔

5: ایموجی چینج
 میسنجر پر آپ کی دوست کا کنورسیشن اوپن کرتے ہیں، نیچے دائیں طرف ایک لائک ایموجی لگی ہوتی ہے لیکن آپ چاہیں تو اس کی جگہ کوئی دوسری لگا سکتے ہیں جو آپ زیادہ استعمال کرتے ہوں۔
اس کےلیے سب سے پہلے اپنے دوست کا کنورسیشن اوپن کریں، (i) پر کلک کریں، ایموجی پر کلک کریں، یہاں سب کی سب ایموجی شو ہو جائیں گی آپ جو لگانا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں۔ لیجئے! آپ کی ایموجی تبدیل ہوچکی ہے۔