صفحات

یاسر شاہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارگردگی، شین وارن میدان میں آگئے- کیا کہا؟

Yasir Shah

یاسر شاہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارگردگی پر شین وارن کا زبردست ٹوئٹ

پاکستان کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ کی نیوزی لینڈ خلاف  کارگردگی کے تذکرے پوری دنیا میں ہو رہے ہیں لیکن اس وقت پاکستانیوں کو سب سے زیادہ انتظار سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن کے بیان کا ہے کہ وہ یاسر شاہ کی کارگردگی پر کیا کہتے ہیں۔ اب یہ انتظار بھی ختم ہوچکا ہے۔

سابق سپنر شین وارن نے یاسر شاہ کی بہترین کارگردی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ کی اسپین بولنگ بہت متاثر ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارگردگی دکھانے پر یاسر شاہ کو مبارک باد دی اور کہا: تمہارے لیے یہ بہت ہی شاندار میچ تھا، پہلی انگز میں تمہارا سپیل لاجواب رہا، بہت ہی خاص۔ تمہیں گیند گماتے ہوئے دیکھ کر مجھے بہت زیادہ خوشی ملی۔ میرے دوست! ایسے ہی صبر سے بولنگ کرواتے رہو اور مزید کامیابیاں سمیٹتے رہو۔
ِ