صفحات

پی ٹی اے کا یکم دسمبر کو موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ

موبائل صارفین کےلیے خطرے کی گھنٹی، پی ٹی اے نے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، اب صرف پی ٹی اے سے تصدیق شدہ موبائل ہی چل سکیں گے، یکم دسمبر سے قبل غیر تصدیق شدہ موبائل فونز بند کر دیئے جائیں گے۔

پاکستان میں یکم دسمبر کے بعد صرف وہی موبائل فون کام کرے گا جو پی ٹی اے میں رجسٹرڈ ہوگا، پی ٹی اے نے اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل صارفین اپنے موبائل کا imei نمبر 8484 پر بھیج کر رجسٹر کروائیں۔ بصورت دیگر موبائل سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون کو بھی استعمال کے قابل بنانے کےلیے رجسٹر کر وانا ضروری ہے۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کےلیے ایئر پورٹس پر رجسٹریشن کا انتظام کردیا ہے۔
ماہرین کے مطابق موبائل فونز کی رجسٹریشن سے نہ صرف انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اربوں روپے کی اضافی آمدنی بھی حاصل ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی اے نے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن بعد میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی گئی تھی۔